Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’میں آج ہی کیوں نہ مرجاؤں‘‘، اعظم خان

لکھنؤ۔۔۔۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں ہونیوالی تقریبات پر سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی طرح سے میں یہ جان سکوں کہ میرے مرنے کے بعد مجھے  بہت احترام اور اعزاز سے نوازا جائیگا تو میں آج ہی مرنا پسند کرونگا۔واضح ہو کہ واجپئی کی موت کے بعد ان کی باقیات کوملک کی مختلف ریاستوں کے دریاؤں میں بہانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت استھی کلش یاترا منعقد کی گئی۔ بی جے پی کے اس فیصلے پر سیاست کا بازار گرم ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے یاترا کو محض ڈرامہ بازی قراردیا۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔اعظم خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔29اگست کو بنارس میں واجپئی کی یادمیں تقریب منعقد ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے اوراس میں51ہزار افراد کو کھانا کھلایا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -استاد کے بتائے ہوئے ایک لفظ کا حق کائنات کی کوئی شئی ادا نہیں کرسکتی، مودی

شیئر: