Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبین لیگ : لمبے قد کے بولر کا لمبا ریکارڈ

 
باربا ڈوس: لمبے قد کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کروا کر لمبا ریکارڈ بنا دیا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں منفردریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کیریبین لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 گیندیں ایسی کرائیں جس پر کوئی اسکور نہیں ہو سکا اور اس کے ساتھ ساتھ 2 کھلاڑیوں کو بھی آوٹ کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے حوصلہ کرتے ہوئے ایک رن بنانے کی ہمت کر لی ۔محمد عرفان ایک اوور میں 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ نومبر 2014ءمیں کرس مورس نے 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ محمدعرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کرس گیل کی اہم وکٹ حاصل کرلی جس کے بعد دوسرے اوور میں دوسرے اوپنر ایون لیس کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد عرفان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے جس پر وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ محمد عرفان کے پرستاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔
 

شیئر: