Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی شاعر حجاب کا انتقال، تدفین آج ہوگی

ریاض..... سعودی عرب کے معروف عوامی شاعر حجاب بن نہیت کا اتوا ر کو ریاض میں انتقال ہوگیا۔ آج پیر کو نماز عصرکے بعد الراجحی جامع مسجد میں نمازہوگی۔ تعزیت الیرموک محلے کے گھر پر وصول کی جائیگی۔ وہ پھیپھڑوں میں سوزش کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے شاعر بیٹے عبداللہ نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع ویب سائٹ پر جاری کی۔ وہ الہامی شاعر تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں پرکشش آواز عطا کی تھی۔ انہوںنے پانچویں عشرے میں شعر و شاعری کا آغاز کیا تھا۔ 15برس کی عمر سے شاعری کر رہے تھے۔ وہ 120 قصائد کے خالق ہیں۔ انہوں نے بہت کم عمری میں 11ہزار ریال کا معاوضہ وصول کیاتھا۔
 

شیئر: