Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کے لیے خدمات اور رسائی میں مزید بہتری

عبادت کے دوران خاندانوں کی سپورٹ کے لیے چلڈرنز نرسری کی سہولت ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے خدمات کو بڑھا رہی ہے۔
ان میں معمر اور معذور افراد کے لیے موزوں سہولتیں، جامع رہنمائی مراکز، مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت، اور عبادت کے دوران خاندانوں کی سپورٹ کے لیے چلڈرنز نرسری شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق زائرین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر خدمات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
یہ اقدامات مسجد نبوی کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے زائرین کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے اور وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملتی ہے۔
یاد رہے مسجد نبوی میں حال ہی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔
سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کے ذریعے مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے۔
سمارٹ سینٹر کا مقصد جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین کو خدمات کے حوالے سے منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: