Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی اور تخلیقی تجربہ: سمر یوتھ  پروگرام کے پانچویں ایڈیشن کا اختتام

سعودی آرامکو کے انیشیٹیو کے تحت پروگرام میں 30 نوجوانوں نے حصہ لیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کے تحت سمر یوتھ پروگرام کے پانچویں ایڈیشن کا اختتام ایک علمی سفر کے بعد کیا گیا ہے۔
سعودی آرامکو کے انیشیٹیو کے تحت جاری پروگرام میں 30 نوجوانوں نے حصہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق پروگرام میں شریک نوجوانوں کو ثقافتی و تخلیقی شعبوں سے متعارف کرانے کے لیے جامع تعلیمی و تربیت کی سہولت فراہم کی گئی۔
پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کے مختلف شعبوں سے روشناس کرانا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔
 علمی نشستوں، عملی سرگرمیوں اور ماہرین سے ملاقاتوں کے ذریعے شرکا کی پیشہ ورانہ اور تخلیقی مہارتوں کو فروغ دیا گیا۔

پروگرام میں127 تربیتی گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 21 علمی نشستیں اور 16 خصوصی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔
شرکا کو مختلف تجربات سے آگاہ ہونے، ثقافت، فنون اور تخلیقی شعبوں سے وابستہ ماہرین کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا، جس سے ان کے علم و عملی تجربے میں اضافہ ہوا۔

اختتامی تقریب میں ایک نمائش کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں پروگرام کے مختلف شعبوں میں شریک نوجوانوں کے تیار کردہ منصوبے اور تخلیقی کام پیش کیے گئے۔
پروگرام میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا ’انہیں اس تجربے سے ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا اہم موقع میسرآیا جو ان کے لیے مفید رہا۔‘

 

شیئر: