Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔    
دونوں وزرائے خارجہ کا رابطہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ قریب ہے مگر صرف یہ آبی گزرگاہ کو کھولنے کے لیے کافی نہیں ہو گا۔
دوسری جانب یو اے ای نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اس کے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

 

شیئر: