Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینے پر پتھر رکھ پر آر کے اسٹوڈیو فروخت کررہے ہیں

ممبئی۔۔۔۔یہ خبر فلم کے شائقین کو چونکا دینے والی ہے۔ کپور خاندان نے مشہور’’آر کے اسٹوڈیو ‘‘فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 70سال قبل قائم تاریخی اسٹوڈیو میں گزشتہ سال بھیانک آتشزدگی سے اس کا ایک حصہ تباہ ہوگیا تھا ۔ کپور خاندان کا خیال ہے کہ اس کی تعمیر نو کرنا مالی اعتبار سے منافع بخش ثابت نہیں ہوگا ۔اسٹوڈیوراج کپور نے 1948ء میں ممبئی کے علاقے چیمبور میں قائم کیا تھا جس میں ان کی متعددکامیاب فلمیں بنائی گئیں۔ رشی کپور نے کہا کہ کپور خاندان اسٹوڈیو فروخت کرنے کے فیصلے پر انتہائی جذباتی ہے۔ ہمارا اس سے قلبی لگاؤ ہے، آنے والی نسل کا کچھ پتہ نہیں  لہذا سینے پر پتھر رکھ کر فروخت کرنے کا فیصلہ کرنا پڑرہا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسٹوڈیو میں شوٹنگ کے دوران ’’سپر ڈانسر‘‘کے سیٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم گراؤنڈ فلور جل کر تباہ ہوگیا تھا ۔اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا تاہم ان کےبھائی رندھیر کپور نے کہا کہ یہ مالی اعتبار غیر سےمفید ہوگا ۔رندھیر کپور نے بتایا کہ آر کے اسٹوڈیو فروخت کرنے کیلئے ہم نے ذہن بنالیا اور یہ جلد فروخت کردی جائیگی۔آر کے بینر تلے بننے والی کامیاب فلموں میں ،آگ، برسات، آوارہ، سری 420،جس دیش میںگنگا بہتی ہے، میرا نام جوکر، بابی، ستیم شیوم سندرم، رام تیری گنگا میلی، وغیر شامل ہیں۔ آر کے اسٹوڈیومیں فلمائی گئی آخری فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘تھی جس کی ہدایت رشی کپور نے دی تھی۔ 1988ء میں راج کپور کی موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے رندھیر کپور نے اسٹوڈیو کی ذمہ داری سنبھالی ،بعد میں راج کپور کے چھوٹے بیٹے راجیو کپور نے فلم ’’پریم گرنتھ‘‘میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈاکٹروں نے 7 ماہ کی بچی کے دل کی سرجری کرکے زندگی بچالی

شیئر: