Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالاسیلاب زدگان کیلئے سلمان خان نے دیا 12کروڑروپے کا عطیہ

چنئی۔۔۔۔کیرالا سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے پورا ملک متحد ہو گیا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر متاثرین کے لئے عطیات جمع کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے آگے آکر متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے بھی سیلاب زدگان کے لئے کروڑوں روپے عطیہ کئے ۔ سلمان خان نے بھی سیلاب زدگان کے لئے دل کھول کر عطیہ کیا۔ اس بات کی اطلاع سلمان خان کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر دی۔جاویدجعفری نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ سلمان خان نے کیرالا کے سیلاب زدگان کے لئے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں 12 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ یہ انسان صحیح میں کچھ مختلف ہے۔ کتنوں کی دعائیں لے کر چل رہا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی عزت کرنے کے ساتھ ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ بالی ووڈ اسٹار کی عطیہ کی گئی رقم کو دیکھیں تو اب تک سب سے زیادہ عطیہ کرنے والے اسٹار سلمان خان ہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’میں آج ہی کیوں نہ مرجاؤں‘‘، اعظم خان

شیئر: