Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کے حکم پر متھن کا ریسارٹ سربمہر

چنئی۔۔۔۔تامل ناڈو کے ضلع نیلگری میں قائم 11ریسارٹ اتوار کو سیل کردیئے گئے جن میں بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کا بھی ریسارٹ شامل ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر اس  علاقے میں تعمیر غیر قانونی ریسارٹس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سربمہر کردیا گیا۔عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزری کرتے نیلگری ضلع انتظامیہ نے ہاتھیوں کی گزرگاہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر 39ریسارٹس کی نشاندہی کی تھی جن سے ہاتھیوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ سے انسان اور جانوروں میں تصادم کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔پہلے مرحلے کی کارروائی میں 27ریسارٹس سربمہر کئے گئے بقیہ 11کو نوٹس جاری کرنے کے بعد ان کی تحقیقات شروع کردی گئی۔نیلگری میں ہاتھیوں کی گزرگاہ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 9اگست کو تامل ناڈو حکومت کو 48گھنٹے کے دوران 27ریسارٹس سربمہر کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں بندروں کی دہشت، نوزائیدہ کو ہلاک کردیا

شیئر: