Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ، پی سی بی سے سیریز شیڈول کامنتظر

 
لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ تاحال پاکستان کے خلاف ہونے والی کرکٹ سیریز کا شیڈول حاصل نہیں کرسکا۔ اکتوبر کے آخر سے نومبر کے آخر تک ہونے والی سیریز میں تینوں فارمیٹ کے 3،3 میچ کھیلے جانے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے لئے کیوی میڈیا بھی سوال اٹھا رہا ہے۔ دورے کے آغاز میں 2 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن کیوی بورڈ ابھی تک میچوں کی تاریخ اور انکے مقامات کے حوالے سے اندھیرے میں ہے۔ کیوی میڈیا نے تاخیر کی وجہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اور پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ صرف نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کا شیڈول تیار نہیں کرسکا۔ نجم سیٹھی کے استعفے اور احسان مانی کی تقرری کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے میڈیا نے یہ بھی لکھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔

شیئر: