Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی حفاظت کے لئے ’’اندرا شکتی‘‘ ایپ متعارف

نئی دہلی۔۔۔۔۔ کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے تحت اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’اندرا شکتی‘ ‘ایپ متعارف کرایا جس کے استعمال سے بیک وقت درج کئے گئے 4 نمبروں پر مسیج خود کار نظام کے تحت چلا جاتا ہے۔ یہ بات کانگریس کےسیکریٹری اور بہار امور کے انچارج راجیش للوٹیا نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں خواتین کے تئیں جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور آج خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔اس لئے کانگریس نے اس ایپ کے ذریعہ خواتین کے تحفظ کا منصوبہ بنایا جس سے خواتین اس طرح کے حالات سے خود نمٹ سکتی ہیں۔ضرورت کے وقت اندرا شکتی مرچی اسپرے کا استعمال کرکے خود کو بچا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کا افتتاح آنجہانی راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری شکتی سنگھ گوہل نے کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور وہاں سے’’ اندرا شکتی‘‘ لکھ کر اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر اس ایپ میں اپنا رجسٹریشن کروانے کے بعد4 اہم اور قریبی لوگوں کے نمبر جو مدد کے وقت آپ کے کام آسکتے ہیں،لکھیں۔ ایمرجنسی کی صورت حال میں  اپنے موبائل کے پاور بٹن کو3،4مرتبہ دبائیں یا ایپ کھول کر اس میں ایس او ایس بٹن دبائیں۔ ایسا کرنے پر آپ کو پہلے درج کئے ہوئے نمبر پر خود بخود فون چلا جائے گا اور آپ کے لوکیشن کے ساتھ مدد کے لئے سارے نمبر پر مسیج پہنچ جائیں گے۔ اس ایپ کے ساتھ کانگریس پارٹی نے’ ’اندرا شکتی مہیلا سرکشا مرچی اسپرے‘‘ خواتین کو مفت تقسیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ یہ مرچی اسپرے عام مرچ پاؤڈر سے 20گنا زیادہ تیز ہے۔ جب خواتین اپنے دفاع کیلئے اسے استعمال کریں گی توحملہ آورکی آنکھوں میں زبردست جلن اور سانس کی تکلیف ہوگی، بار بار کھانسی شروع ہوجائیگی اور بدمعاش مصیبت میں مبتلا ہوجائے گا۔اس کا اثر 30 سے40 منٹ تک رہے گا۔ایسی صورت حال کا فائدہ اٹھاکر متاثرہ خواتین بھاگ سکتی ہیں۔کسی کو مدد کے لئے بلاسکتی ہیں یا جن کے پاس مسیج اور فون گیا ہوگا وہ اس لوکیشن پر آسکتا ہے۔ پولیس کو خبر کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سنگھ کے علاوہ تمام این جی او بند کر دو ،راہول

 

شیئر: