Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ،2ہلاک

جموں و کشمیر۔۔۔۔۔۔ اننت ناگ سیکٹر کے من ورڈ میں بدھ کی صبح عسکریت پسندوں  اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔  ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اننت ناگ سیکٹر کے من ورڈ میں بعض عسکریت پسند روپوش ہیں ۔ ان کی گرفتاری  کیلئے پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی۔ محصور ہوتا دیکھ کر عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔سکیورٹی کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ارم حبیب کشمیر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بن گئیں

شیئر: