وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس روانہ
وزیراعظم کو زیورخ ایئرپورٹ پر سوئس حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے الوداع کیا۔ (فوٹو: پی ایم آفس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا سرکاری دورۂ سوئٹزرلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ 21 جون 2026 کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔
مذاکرات میں ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عمل درآمد اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کو زیورخ ایئرپورٹ پر سوئس حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے الوداع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہمیت کا حامل تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی مشاورت میں بھی شرکت کی، جہاں علاقائی سلامتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے اس موقع پر خطے میں امن، مکالمے اور سفارتی حل کی حمایت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔