Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

ایرانی صدر کے دورے کے مقاصد میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا بھی شامل ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کے بعد ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی نے بتایا کہ اس دورے کے مقاصد میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا بھی شامل ہے، جنہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ’ثالثی‘ میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مسعود پزشکیان کا یہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب ایران کے اعلیٰ سطح کے سفارت کاروں نے سوئٹزرلینڈ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ طویل مذاکراتی نشست میں شرکت کی۔
ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے مطابق، مذاکرات میں شریک فریقین نے 60 دن کے اندر ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام میں جاری رہیں گے۔

شیئر: