Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:کراٹیکاز نرگس حمید میڈل کیساتھ وطن واپس

 
 
لاہور: جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں کانسی کا میڈل جیتنے والی پاکستانی کراٹیکاز نرگس حمید کا کہنا ہے کہ اگلا ہدف گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پرصحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم سہولیات کے باوجود میڈل جیتنے پر خوشی ناقابل بیان ہے۔انہوں نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا اور جکارتہ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرگس حمید لاہور پہنچیں تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نرگس کا کہنا تھا کہ ہم مالی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ اپنے طور پر آگے بڑھ سکیں گورنمنٹ سپورٹ کرے تو مزید میڈل لاسکتے ہیں۔ چاہتی تھی کہ گولڈ میڈل حاصل کروں اور پاکستان کا ترانہ بجے۔ اس میڈل کو قوم کے نام کرتی ہوں۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان میں صرف کرکٹ نہیں دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دیں۔ سیکریٹری کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو کہتی ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچز فراہم کئے جائیں اور نرگس کو ا سکالر شپ بھی دیا جاے اور کراٹے میں سپورٹ کی جاے تو مزید میڈلز بھی جیت سکتے ہیں۔
 

شیئر: