جدہ میں انڈر 14 واٹر پولو چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز
واٹر پولو چیمپئن شپ ہفتے کے دن مقابلے کے اپنے تیسرے اور آخری دن اختتام پذیر ہو گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سوئمنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام انڈر 14 واٹر پولو چیمپیئن شپ کا پہلا راؤنڈ جدہ میں وزارتِ کھیل کے سوئمنگ پول میں شروع ہو گیا ہے جس میں تین روزہ مقابلے کے لیے متعدد کلبز حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جمعہ کے روز بھی مقابلہ جاری رہے گا جس میں چار میچز کھیلے جائیں گے جن میں ابھا کا مقابلہ الصفاء سے، الحریق کا القادسیہ سے، جبہ کا عکاظ سے اور الاتحاد کا جدہ سے ہو گا۔
یہ چیمپیئن شپ ہفتے کے دن مقابلے کے اپنے تیسرے اور آخری دن اختتام پذیر ہو گی۔
