Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوکس کمپنی کو سینما گھر کا لائسنس

ریاض .... وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے لوکس کمپنی کو سینما گھر چلانے کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ چوتھا لائسنس ہے۔ لوکس کمپنی الحکیر سیاحتی گروپ اور سینا بولیس اور الطائر گروپ کے اشتراک سے سینما گھر پروجیکٹ روبعمل لائیگا۔ یہ گروپ آئندہ5برسوں کے دوران مملکت کے 15شہروں میں 300سینما گھر قائم کریگا۔ سعودی سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے 11دسمبر 2017ءکو سینما گھر کھولنے کے خواہشمندوں کو اجازت نامے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

شیئر: