Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر

کوفتے ہلکی آنچ پر فرائی کرکے سالن میں ڈالیں ۔ جب تک شوربے میں ابال نہ آجائے ڈھکن نہ ڈھانکیں ورنہ کوفتے پھٹ جائیں گے ۔ 
اگر آپ عام توے کو نان اسٹک میں بدلنا چاہتی ہیں تو آلو یا پیاز کے ایک ٹکڑے کو پہلے سے ہلکے گرم تیل میں بھگو کر اس پر نمک اور سرسوں کا تیل لگا کر توے پر اچھی طرح سے رگڑیں ۔ آپ کا نان اسٹک توا تیار ہے ۔
اگر آلو زیادہ میٹھے ہوں تو انہیں چھیل کر نمک ملے پانی میں چند منٹ کے لیے بھگو دیں ۔ اس طرح آلووں کی مٹھاس کم ہو جائے گی ۔ 
ادرک محفوظ کرنے کے لیے اسے ریت یا مٹی میں دبا دیں  اور  پانی کا چھینٹا دیتی رہیں  اس طرح ادرک  خشک نہیں ہوگی . 
سالن جل جائے تو سالن کی مقدار کی مناسبت سے تھوڑا دودھ ڈال دیں تمام بو ختم ہو جائے گی ۔ 
ہاتھوں سے لہسن پیاز اور مرچوں کی بو دور کرنا ہو تو فوراً ٹوٹھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بد بو دور ہوجائے گی ۔

شیئر: