Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہاری قیمہ عید کی لذت کرے دوبالا‎

اجزاء: 
قیمہ آدھا کلو
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
ثابت لال مرچ بارہ عدد
لونگ تین عدد
دار چینی دو ٹکڑے
چھوٹی الائچی تین عدد
کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پسا ہواایک کھانے کا چمچ
گھی یا تیل آدھی پیالی
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی ایک پیالی
پیاز تین چائے کے چم (تلی اور پسی ہوئی)
گرمسالہ ایک چائے کا چمچ
 ہرا دھنیاگارنش کے لئے
ہری مرچ گارنش کے لئے
ترکیب:
 خشخاش، کھوپرا، ثابت لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن پسا ہوا لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مسالہ، ایک چوتھائی پیالی پانی اور نمک کے ساتھ ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کر لیں،اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کر دیں،پھر اس میں دہی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔اس کے بعد پیاز اور گرم مسالہ شامل کرکے کوئلے کا دم دیں۔اب ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پراٹھوں کے ساتھ  گرما گرم سرو کریں . 
 

شیئر: