Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی مناسبت سے فیس ماسک کا انتخاب کریں

چہرے کی صفائی اور حفاظت کے لیے اگر چہ  کلینزر ، ٹونر اور موسچرائزر بہترین انتخاب ہیں  لیکن ان تینوں کے استعمال کے بعد بھی چہرے پر رہ جانے والا دھول مٹی  صاف کرنے کے لیے جلد کو کچھ خاص لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے .  اور اس کے لیے ماسک ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں .  ماسک  جلد کو اندر تک صاف کر دیتے ہیں .  ماسک کا چہرے پر ہفتے میں ایک بار استعمال لازم ہے  لیکن اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ  آپ کی جلد کے لیے کس قسم کا ماسک بہتر ہے . 
ملتانی مٹی کا ماسک  جلد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے .  اسکی خاصیت یہ ہے کہ  یہ جلد سے زائد تیل کوجذب کرلیتا ہے .  یہ ماسک خشک اور چکنی جلد دونوں کے لیے موزوں ہے . 
کریم ماسک  خشک اورنارمل جلد کے لیے بہترین انتخاب ہے .  کریم ماسک جلد کی اندرتک نشونما کرتا ہے  .  کریم ماسک کو پانی کے بجائے ٹشو یا روئی سے صاف کرکے   پھر چہرہ دھویا جائے . 
شیٹ ماسک تیزی سے مقبول ہوتا ایک  اور فیس ماسک ہے .  یہ ماسک عموما کاغذ یا کپڑے کا بنا ہوتا ہے  اور لیکوئیڈ  میں ڈبو کر پیک کیا جاتا ہے .  یہ ماسک چہرے کی شیپ کے مطابق ہوتا ہے اور جلد کو مناسب مقدار میں موسچرائز کرتا ہے .  یہ ماسک خاص طور پر  چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے  استعمال کیا جاتا ہے . 
جیل ماسک  جلد کے خشک اور مردہ  خلیات کو صاف کرنے کے لیے بہترین ہے  یہ جلد کے اندر تک جاتا ہے اور بہترین نتائج فراہم کرتا ہے . 

شیئر: