سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ماسکو میں سعودی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ااس موقع پر معاون وزیر برائے امور خارجہ عبد الھادی المنصوری، وزارت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی، روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور نئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
یہ اقدام شہریوں اور غیرملکی وزیٹرز کو اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کا مقصد سعودی مشنز کی سفارتی اور دنیا بھر میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔