Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنگر پرنٹس ڈیوٹی کیلئے ضروری کیوں؟

جدہ.... جدہ کے کنگ فہد اسپتال کے کئی کنسلٹنٹس نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر ڈیوٹی ریکارڈ کرانے کیلئے فنگر پرنٹس کی پابندی نہ کرنے کا انتباہ دیدیا۔ اس خط نے اسپتال ہی نہیں بلکہ محکمہ صحت کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی۔ اسپتالوں کے ڈائریکٹر اور جدہ محکمہ صحت کا کہناہے کہ اس خط کی کوئی حیثیت نہیں۔ اس سے فنگر پرنٹس کے ذریعے ڈیوٹی ریکارڈکرانے کے نظام پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ یہ درست ہے کہ خط جاری کیا گیا ہے لیکن اس پر کسی کے دستخط نہیں ۔ یہ بھی درست ہے کہ ابھی تک ہم سے کسی کنسلٹنٹ نے باقاعدہ طور پر رجوع نہیں کیا۔ خط کی بابت بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے فنگر پرنٹس کی بنیاد پر ڈیوٹی ریکارڈ کرانے کے حوالے سے10تحفظات کاا ظہار کیا ہے۔ 
 
 
 

شیئر: