Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وامی کی سعودی طبی ٹیم نے نائیجیرین بچے کو بچالیا

’ایک سالہ بچہ گردن میں پیدائشی سوجن اور تکلیف فتق نافی میں مبتلا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
نائجیریا میں وامی کی جانب سے کام کرنے والی سرجیکل قافلہ ٹیم، طویل دن کے بعد ہسپتال سے رخصت ہونے ہی والی تھی کہ ایک ماں اپنے ایک سالہ شیرخوار بچے کو لے کر وہاں پہنچی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ بچہ گردن میں پیدائشی سوجن اور ایک تکلیف نافی فتق میں مبتلا تھا۔
ڈاکٹروں نے اپنی روانگی مؤخر کر دی اور فوراً بچے کے معالجے کی تیاری شروع کر دی۔
دو دن کے احتیاطی انتظامات کے بعد چار گھنٹے طویل نہایت نازک جراحی عمل انجام دیا گیا جو کامیابی سے مکمل ہوا۔
یوں ماں کے چہرے پر وہ مسکراہٹ لوٹ آئی جو مایوسی کے اندھیروں میں کھو چکی تھی۔
وہ رات محض ایک طبی دن کا اختتام نہیں تھی بلکہ ایک دائمی انسانی لمحہ بن گئی، ایک ایسا منظر جس نے سرجیکل قافلے کے پیغام کو مجسم کیا کہ خدمت اور عطا کا کوئی وقت یا جگہ مقرر نہیں۔
وامی کی یہ انسانی کاوشیں درد کے گہرے لمحات میں بھی علاج سے آگے بڑھ کر امید کے بیج بوتی ہیں۔

شیئر: