Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدام حسین2برس کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر

 
کراچی:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خان نے کہا ہے کہ صدام حسین کو 2سال کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہے۔پاکستانی فٹ بال پر 3سالہ قومی اور عالمی پابندی کے بعد قومی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے نئے برازیلین کوچ کا بھی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم حصہ ہے۔ہماری خواہش ہے کہ کپتان اور کوچ کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی رہے۔ احمد یار کا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپیئن شپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ، امید ہے ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ احمد یار نے مزید کہا کہ صدام حسین سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہیں، ٹیم کی کپتانی کیلئے ان سے بہتر چوائس نہیں تھی۔ اس فیصلے کا مقصد قومی ٹیم کی پالیسیوں میں تسلسل اور کپتان کو احساس تحفظ دیتے ہوئے اعتماد کی دولت سے مالا مال کرنا ہے۔ قومی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی ساف کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا اور ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے کریں گے۔ دریں اثناء قومی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین ساف کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ٹیم ساف کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ 

شیئر: