Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاستی انتخابات کا فیصلہ جلد کیا جائیگا،وزیراعلیٰ

    حیدرآباد- - - -   ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  کے چندر شیکھر راؤ  نے 4 سال سے زائد عرصہ  گزرنے کے باوجود مسلمانوں  کو 12 فیصد کے وعدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ حکومت تلنگانہ کی کارکردگی  سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی غرض سے  2 ستمبر کی شب حیدرآباد کے مضافاتی  علاقہ کو نگراں کلاں میں  عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو مایوس کیا  اندازہ کے مطابق ریاست  تلنگانہ  سے10 لاکھ سے زائدافراد نےجلسہ میں شرکت کی ۔  وزیراعلیٰ نے ریاست تلنگانہ کی ترقی اور حکومت کی کارکردگی  سے متعلق  تقریباً ایک گھنٹہ تک خطاب کیا۔ مسلمانوں کو اس جلسہ سے بڑی  توقعات  وابستہ تھیں کہ  وزیر اعلیٰ مسلمانوں کو تحفظات  پر عمل آوری سے متعلق کوئی اعلان کریں گے لیکن انہوں نے  ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑگئی۔  وزیر اعلیٰ نے  کہا  کہ  2019ء سے قبل ریاست میں اسمبلی انتخابا ت کیلئے  اجلاس میں فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے  یاد دلایا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے باعث ہی  یہاں کے عوام کو ترقی اور فلاح و بہبود ممکن ہوسکی۔  انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی پر امن تحریک شروع کی جسےآندھرا کے حکمرانوں نے قدم قدم پر رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے تحریک کو کچلنے کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کامیاب حکومت کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کو آئندہ ہونیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے عوام  سے کئے  جانے والے وعدوں اور عوامی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی منشور تیار کرنے کیلئے سیکریٹری جنرل تلنگانہ  راشٹریہ  سمیتی و قائد  ٹی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی ڈاکٹر کے کیشو راؤ کی زیر قیادت انتخابی منشور کمیٹی جلد تشکیل دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - -3 رافیل جنگی طیارے مشق کے لئے گوالیار پہنچ گئے

شیئر: