Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ: ضلع اسپتال میں ایک گھنٹے میں 2خواتین کی موت پر ہنگامہ

اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں واقع خواتین کے اسپتال میں ایک گھنٹے کے دوران 2خواتین کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ کندھرا پور کی رہنے والے مادھوری کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت اچانک خراب ہوگئی۔ خاتون کی رشتے دار آشا نے مادھوری کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر ڈاکٹرکو بار بار بلایا مگر کسی نے کان نہیں دھرا اور آج صبح مادھوری کی موت ہوگئی۔اعزہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی سے خاتون کی موت ہوگئی۔دوسری جانب اعظم گڑھ شہر کے محلہ الول کی رہنے والی گڑیا کودرد میں مبتلا ہونے کے بعد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹرنے ایک انجکشن لگایا، اس کے بعد خاتون کی حالت خراب ہونے لگی۔ اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگیا۔ خاتون کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے کسی دوسرے اسپتال لے جانے کیلئے زور دینے لگاتاہم وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔رشتے داروں اور اہل خانہ نے اسپتال میں شوروہنگامہ برپا کردیا۔ ڈاکٹر اسلم کا کہنا ہے کہ خاتون کو کسی قسم کا انجکشن نہیں لگایا ،اس کی حالت پہلے سے ہی نازک تھی ۔علاج سے قبل اسے قلبی دورہ پڑا تھا اور اس کے منہ سے جھاگ آنا شروع ہوگیا تھا اور اسے کسی ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات کے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ گرفتار

شیئر: