’فضائی لیبارٹری‘: بارش میں اضافے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ ایئر کرافٹ لانچ
اتوار 25 جنوری 2026 22:08
سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان الفضلی نے بارش میں اضافے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ریسرچ ایئر کرافٹ لانچ کیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا جدید ترین ایئر کرافٹ ہے۔
یہ طیارہ موسمی عناصر کا جائزہ لینے اور کلاؤڈ سیڈنگ آپریشنز سے متعلق مطالعہ کے لیے ایک جامع فضائی لیبارٹری کے طور پر کام کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ایئر لیبارٹری کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش کے نظام) کے بارے میں جامع و مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
دورے کے دوران وزیر ماحولیات نے نیاشنل ایکوا کلچر گروپ کے منصوبوں اور پروگرارم کا بھی معائنہ کیا، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقوں کو اپناتے ہوئے ایکوا کلچر سیکٹرکو آگے بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر نے جدہ کے قومی مرکز برائے موسمیات میں قائم کلاؤڈ سینڈنگ سینٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں مصنوعی بارش کے طریقہ کار اور اس کی افادیت سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں نیشنل واٹر کمپنی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا، رمضان اور حج سیزن 2026 کی تیاری کے لیے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے حکام سے ملاقات کی۔
جس میں آپریشن کارکردگی کو بڑھانے، پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے اور تقسیم کے کنٹرول کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔
