Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر وارسا پہنچ گئے

دورے میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ( فائل فوٹو)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو سرکاری دورے پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

شیئر: