Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش میں 97ہزار ٹیچرز جلد تعینات کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نئے اساتذہ کی تقرری کا خط پیش کرنے کی تقریب کے موقع پراعلان کیاکہ ریاست میں 97ہزار ٹیچرز جلد تعینات کئے جائیں گے۔اس کیلئے 31دسمبر تک تقرری کی تیاری کی گئی ہے۔تعلیم دوستوں کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد حکومت نے ایک لاکھ 37ہزار اسامیوں پر تقرری کی کارروائی شروع کی تھی۔اسے 2مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں 68 ہزار500تقرریاں اسی سال مکمل کی جائیں گی۔ اس کیلئے تحریری امتحان میں 41ہزار555 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 40 ہزار787امیدوارو ں کو تقرری نامہ پیش کیا جارہا ہے۔اس بھرتی میں 27 ہزار713 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ انہیں دوسرے مرحلے میں کی جانیوالی 68 ہزار500اسامیوں کے ساتھ شامل کرکے تقریباً97ہزار اٹیچرز کی تقرری کی جائیگی۔اس پر عملدرآمد ستمبر سے شروع ہوگی۔اس سے قبل ٹی آئی ٹی پھر اساتذہ کا تحریری امتحان اور اس کے بعد تقرری کیلئے درخواست جمع کی جائیں گی۔ 15ستمبر سے ٹی ای ٹی کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ۔30اکتوبر کو اس کا امتحان منعقد ہوگا ، دسمبر میں کامیاب امیدواروں کا تحریری امتحان ہوگا، پھر 31دسمبر تک تقرری نامہ جاری کردیا جائیگا۔واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے 2019میں ٹیچرز کی تقرری کا پروگرام بنایاتھا تاہم اسکولوں میں اساتذہ کی کمی سامنے آنے اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ٹیچرز کی تقرری کا کا م جلد شروع کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانپور کے ایس پی کا اقدام خود کشی،آئی سی یو میں داخل

شیئر: