Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: الوطنیہ ایئرلائن کا لائسنس 3ماہ کے لئے معطل

کویت: کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے الوطنیہ ایئرلائن کا لائسنس معطل کردیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ الوطنیہ ایئرلائن کو خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لئے آخری نوٹس 25اگست کو دیا گیا تھا تاہم کمپنی نے اپنے معیار کی بہتری اور شہری ہوا بازی کے ضابطوںکی پابندی نہیں کی۔ کمپنی کا لائسنس 3ماہ کے لئے معطل کیا جارہا ہے۔ فیصلے کا نفاذ 6ستمبر سے ہوگا۔ 
کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: