Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 13ستمبرکو عام تعطیل ہوگی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات می نئے ہجری سال کی مناسبت سے جمعرات13ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ تمام سرکاری اداروں کے علاوہ نجی اداروں کے ملازمین کو ایک دن کی چھٹی ہوگی۔ یہ بات ہیومن ریسورسز ادارے کے سربراہ ناصر بن ثانی الہاملی نے کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ہجری سال کی مناسبت عام تعطیل کے اعلان کے ساتھ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ، ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید ، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور اماراتی عوام کو نئے ہجری سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 
امارات کی سرکاری خبریں، حکومتی ہدایات اور کمیونٹی نیوز کے لئے اردو نیوز واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: