Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیلئے اولمپک میڈل جیتنا خواب ہے، ارشد ندیم

 
  کراچی:جیولین تھرور ارشد ندیم نے حالیہ ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتا اب ان کا خواب اولمپک میں بھی ملک کیلئے تمغے کا حصول ہے۔ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے ایتھلیٹکس میں 24 برس بعد پہلا میڈل حاصل کیا ہے، وہ اس سے قبل گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میںہوئے کامن ویلتھ گیمز میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے ، ایشین گیمز جکارتہ میں انھوں نے یہ منزل حاصل کرلی ۔ ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں 80.75 میٹر دوری پرنیزہ پھینک کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ ایتھلیٹکس میں ملک کے لئے اتنے برسوں بعد کوئی اعزاز پانے میں کامیاب ہوا۔ مجھے اس جیت کی اہمیت کا اندازہ ہے۔انھوں نے انڈر17 کرکٹ میں بھی حصہ لیا لیکن پھر اپنے مضبوط بازووں کو دیکھتے ہوئے پیسر بننے کی بجائے ایتھلیٹکس میں قسمت آزمانے اور انتہائی دوری پر نیزہ پھینکنے کا فیصلہ کیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ملک کیلئے اولمپکس گیمز میں میڈل حاصل کر وں لیکن اس کیلئے مجھے بیرون ملک باقاعدہ ٹریننگ درکار ہوگی، میں وطن کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ایشین گیمز میں کامیابی کے بعد میرے اہداف واضح ہیں۔
 
کھیلوں کی تازہ ترین خبروں کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: