Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر ایرانی رجیم کی ہٹ دھرمی کے جاری رہتے ہوئے بات چیت تعطل کا شکار رہے گی۔ ایران اس وقت سخت بے چینی کے دور سے گذر رہا ہے اور اسے اپنی بقاء کی فکر دامن گیر ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بہ حیثیت ایک ملک کے بقاء کی کوشش کررہی ہے۔ ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر منحصر ہے۔ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے۔ میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشرو بات چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہ نماؤں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

شیئر: