Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں بچی کو بس اسٹیشن پر چھوڑگئی؟

نئی دہلی۔۔۔۔شوہر سے جھگڑے کے بعد ناراض خاتون ڈھائی سال کی اکلوتی بچی کو بس اسٹیشن پر چھوڑ کر چلی گئی۔ راہگیروں نے بچی کو روتے سسکتے ہوئے دیکھ کر 100نمبر پر پولیس کو فون کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر بچی کو قبضے میں لیکر پولیس اسٹیشن لے آئی۔ایس ایچ او راجپال سنگھ تومر نے خاتون کو تلاش کرکے بچی کوحوالے کردیا۔پولیس نے بتایاکہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کی رہنے والی رنکی دہلی کے انڈسٹریل علاقے کے فیس 2میں رہتی ہے۔رتن فیکٹری میں چوکیداری کی ملازمت کرتا ہے۔ شوہر ،بیوی میں گھریلو مسئلے پر 3دن سے جھگڑاچل رہا تھا۔ اس سے ناراض ہوکر رنکی سیکٹر83میں رہائش پذیر والدہ کے گھر چلی گئی۔ ماں رنکی کو گھر میں رکھنے کیلئے تیار ہوگئی مگر بچی کو داماد کے گھر چھوڑ کرآنے کیلئے کہا۔ رنکی نے بتایا کہ ماں کا غصہ دیکھ کر وہ بیٹی کو قریب کے بس اسٹیشن پر چھوڑ کر چلی گئی۔ یہ سوچ کر کہ ماں دوپہر کو کام پر چلی جائیگی تب بچی کو وہاں سے اٹھالاؤنگی۔اس سے پہلے ہی پولیس نے اسے طلب کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ بچی کو بس اسٹینڈ پر چھوڑتے وقت خاتون کو ایک شخص نے دیکھ لیا تھا اور وہ خاتون کے گھر کا پتہ جانتا تھا ۔اس کے ذریعے پولیس خاتون تک آسانی سے پہنچ سکی۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹنہ: ریٹائرڈ پولیس کمشنر اور اہلیہ کا قتل

شیئر: