Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر صحت مند لائف اسٹائل 80فیصد مریضوں کےلئے جان لیواہوتا ہے

لندن .....مٹاپا اور زیادہ وزن اہل برطانیہ کی صحت کیلئے بتدریج بڑے سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے اور اب جو معلومات سامنے آئی ہیں ان میں اس بات کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے او ریہ کہا گیا ہے کہ مٹاپا اور زیادہ وزن کی وجہ سے مختلف اقسام کے امراض قلب سے پالا پڑ سکتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس لئے بروقت طبی مشورہ حاصل کرنے کیلئے ماہر ڈاکٹروںنے آن لائن خدمات حاصل کرنے کی صلاح دی ہے۔ اب تک کے سروے کے نتیجے میں جو معلومات سامنے آئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ 30سال سے زیادہ عمر کے 78فیصد افراد کے دل بیمار اور کمزور ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو انکے دل صحتمند دل کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوجاتے ہیں۔ 14فیصد دلوں کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ انسان اپنی عمر سے تقریباً 10سال زیادہ بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا ا فراد کو اچھے ڈاکٹروں سے مشاورت کا موقع نہیں ملتا کیونکہ تقریباً ہر ڈاکٹر کے پاس مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ باری آنے میں وقت لگ جاتا ہے۔

شیئر: