Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ایشیائی اور جنوبی امریکی ملکوں کے سفیروں کی ملاقات

حالیہ واقعات اور صورتحال کے حوالے سے مملکت کے موقف سے آگاہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تعینات متعدد ایشیائی اور جنوبی امریکی ممالک کے سفیروں نے ایران کے ساتھ امریکہ، اسرائیل جنگ کے دوران اپنے شہریوں کو نکالنے اور وطن واپسی میں مملکت کی مدد کی تعریف کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتوار کو ریاض میں ایشیائی اور جنوبی امریکی ملکوں کے سفیروں نے سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفیروں نے مملکت، خلیجی ریاستوں، متعدد عرب اور مسلم ملکوں پر صریح ایرانی حملوں پر اپنے ملکوں کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام، سعودی سرزمین کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور تمام جارحانہ حملوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے سفیروں کو حالیہ واقعات اور صورتحال کے حوالے سے مملکت کے موقف سے آگاہ کیا۔

 

شیئر: