Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں پاسداران انقلاب کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

گزشتہ ہفتے بھی بحرین کی وزارتِ داخلہ نے آئی آر جی سی کے لیے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا (فاءل فوٹو: اے ایف پی)
بحرین میں پانچ افراد کو ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب بیوز کے مطابق اتوار کو بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ’گرفتار افراد نے مملکت کے اہم مقامات کی تصاویر لیں اور ان کے درست محلِ وقوع (کوآرڈینیٹس) ریکارڈ کیے اور یہ معلومات آئی آر جی سی کو فراہم کیں تاکہ ان مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک چھٹے مشتبہ شخص کی شناخت بھی ہو گئی ہے جو اس وقت بیرونِ ملک فرار ہے۔‘
’یہ افراد ایران میں موجود دہشت گرد عناصر کے ذریعے پاسداران انقلاب کو درست اور حساس معلومات جمع کر کے فراہم کرنے میں ملوث تھے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’زیرِحراست افراد نے مملکت میں موجود متعدد اہم اور حساس مقامات کے علاوہ بعض ہوٹلوں کی تصاویر لیں اور ان کے محلِ وقوع کی تفصیلات ریکارڈ کیں۔ بعد ازاں یہ معلومات پاسداران انقلاب کو بھیجی گئیں، جس سے ایران کے حملوں کے دوران ان مقامات کو نشانہ بنانے میں مدد ملی۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بحرین کی وزارتِ داخلہ نے پاسداران انقلاب کے لیے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔

شیئر: