شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات کی گئی (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو انڈیا کے ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم شنکر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی وزیرخارجہ جین نول بیروٹ نے بھی رابطہ کیا۔
رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات کی گئی۔
علاوہ ازیں سعودی عرب اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
