Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری ٹیسٹ میں ایلسٹر کک کی نصف سنچری

 
 
لندن: انگلینڈ اور ہند کے درمیان کھیلی جانیوالی 5ٹیسٹ کی سیریز کے 5ویں اور آخری میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 198رنزبنا لئے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ سابق کپتان اور انگلینڈ کے مایہ ناز اوپنر بلے باز ایلسٹر کک نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 71رنز کی اننگز کھیلی۔ ایلسٹر کک کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 8چوکے لگائے۔ ان کے ساتھ نوجوان اوپنر کیوٹن جیننگز نے 23رنز کی اننگز کھیلی ۔ چوتھے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ آل راونڈر معین علی نے بھی محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی ۔وہ 50رنز بنا کر شرما کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔کپتان جوئے روٹ اور وکٹ کیپر بیٹسمین دونوں نے آخری ٹیسٹ میچ کو آسان لیتے ہوئے کوئی اسکور کرنے کی کوشش نہیں کی ۔دونوں بیٹسمین صفر پر پویلین واپس چلے گئے۔پہلے دن کے آخری اوور تک جوز بٹلر 11رنز بنا ئے ہیںجبکہ ان 4رنز کے ساتھ عادل راشد ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ایشانت شرما نے 3جبکہ بمرا اور جڈیجہ نے 2، 2وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ محمد شامی 22اوورز کرانے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔
 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: