Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے، منموہن سنگھ

نئی دہلی ... سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت اقتصادی ، زرعی اور ہمسایوں کیساتھ تعلقات سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوام ترقی کے سرکاری دعوﺅں سے متاثر نہیں ہے۔ کانگریس کے رہنما کپل سبل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جس زرعی بحران کا سامنا ہے اس سے حکومت اچھی طرح نہیں نمٹ سکی۔ کسانوں کو اب تک اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ انہوں نے جو پیداوار دی ہے اسکا انہیں مناسب معاوضہ ملے گا۔ سنگھ نے کہا کہ سبل نے جو کتاب تحریر کی ہے اس میں مودی حکومت کے4سالہ دور کا بھرپور اور جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے 2014ءکے لوک سبھا انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس کتاب میں اس کی بھرپور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا کہ وہ ہر سال 2کروڑ افراد کو ملازمتیں فراہم کریں گے۔ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ4برسوں میں اس سمت کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
 

شیئر: