Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی حکومت کی حمایت پر 4 شخصیات اور 5 کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ کی وزارت خزانہ نے شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگاتے ہوئے4 شخصیات اور 5 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔وزارت خزانہ نے ان شخصیات اور کمپنیوں پر شام کی حکومت کے ساتھ مالی لین دین اور اسے ایندھن و ہتھیاروں کی منتقلی کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی پابندی کی بنیاد پر امریکی شہریوں کو ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے یہ اقدام شام میں ادلب کے علاقے میں دمشق حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کی بنا پر عمل میں لایا گیا ہے۔

شیئر: