Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحث کے دوران بس کھائی میں گرگئی،2ہلاک

بھوپال ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع اونا کے پہاڑی راستے سے پنجاب کے ضلع ہوشیار پور جانیوالی بس اچانک کھائی میں گرگئی جس میں 2افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس پہلے ایک منی بس سے ٹکرائی تھی جس کے بعد مذکورہ ڈرائیور منی بس کے ڈرائیور سے بحث کرنے کیلئے بس سے نیچے اترا، اسی دوران بس ڈھلان سے پھسل کر چٹان سے ٹکراتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ضلع اونا کے ایس پی دیواکر شرما نے بتایا کہ دونوں ڈرائیوروں کی بحث کے دوران اچانک بس ڈھلان سے نیچے گر گئی جس میں 2افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے جن میں 15کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو پی جی آئی چنڈی گڑھ منتقل کردیا گیا۔حادثے کا شکا ر ہونیوالی بس ہماچل پردیش کے چنتا پورنی سے پنجاب کے ہوشیار پور جارہی تھی۔مرنیوالوں میں ایک مرد او ر ایک خاتون شامل ہیں۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے دفعہ 302(قتل) اور 304( غیر ارادی قتل) کے تحت کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -روہتاس میں مشتعل ہجوم نے شیڈول کاسٹ خاتون کو ہلاک کردیا

شیئر: