Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نےجیتا ایشین گیمز میڈل

نئی دہلی۔۔۔۔انڈونیشیا کے جکارتا -پالیمبنگ ایشین گیمز میں خواتین کی ہیپٹاتھلون میں ہندوستان کی سوپنا برمن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ انتہائی غریب خاندان سے آنیوالے اس ایتھلیٹ کو تاریخی مظاہرے پر مغربی بنگال حکومت نے  10لاکھ روپے نقد انعام اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ اب اس ایتھلیٹ خاتون کی والدہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ یہ پیش آیا کہ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے صدر بلاک میں سوپنا کی والدہ اپنے رشتے دار کے پاس جارہی تھیں کہ راستے میں 2موٹر سائیکل سوار ان کے گلے سے چین لے اڑے جسے سوپنا نے  7ماہ قبل بطور تحفہ والدہ کودیا تھا۔پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد جلپائی گوڑی کے ایس پی خود سوپنا کے گھر پہنچے اور لٹیروں کیخلاف جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔واضح ہو کہ سوپنا کے والد پنچن برمن رکشہ چلاتے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے خرابی صحت کی بنا پر بستر پر ہیں۔ سوپنا ہیپٹاتھلون میں میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ ہیں۔ اس کھیل میں ایتھلیٹ کو 7مراحل طے کرنے پڑتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 100میٹر ریس ہوتی ہے ، دوسرے میں ہائی جمپ، تیسرے میں شاٹ پٹ، چوتھے میں200میٹر ریس ، پانچویں میں لانگ جمپ، چھٹے میں جویلین تھرواور سب سے آخر میں 800میٹر ریس ہوتی ہے۔ ان تمام مراحل میں ایتھلیٹ کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر نمبر دیئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن کی کامیابی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’بھارت بند‘‘تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ملک گیراحتجاج

شیئر: