Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا رابطہ

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ملائیشیا کے ہم منصب محمد حاجی حسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات، موجودہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں نائب سعودی وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں عرب اور افریقی امور کے لیے صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر مسعد بولس کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
وزیرخارجہ کے سیاسی مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔

 

شیئر: