Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:یکم اگست کے بعد غیر قانونی ہونے والے مہلت سے محروم

ابوظبی: امارات میں یکم اگست2018سے جن تارکین کاقیام اور کام غیر قانونی ہوا ہے، وہ مہلت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ امارات میں محکمہ اقامہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یکم اگست سے غیر قانونی ہونے والے تارکین کے خلاف قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ یہ مہلت صرف ان لوگوں کے لئے جن کا مذکورہ تاریخ سے پہلے کسی وجہ سے قیام یا کام غیر قانونی ہوگیا ہے۔مہلت سے ان لوگوں کو بھی فائدہ نہیں ہوگا جو کسی بھی جرم میں قانون کو مطلوب ہوں گے۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: