Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرار داد بحث کے لیے قومی اسمبلی میں پیش

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائے جانے سے متعلق قرار داد بحث کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔
بدھ کو ساڑھے 11 کے قریب سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے سپیکر نے منظور کیا اور پھر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان بارے میں قرارداد بحث کے لیے ایوان میں پیش کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں اندرونی خلفشار اور بیرونی دراندازی کی وجہ سے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف رویہ غیر سنجیدہ تھا اور سہیل آفریدی نے اپنی سیاست کو پروان چڑھانے کو ترجیح دی۔
سینیٹ کا اجلاس آج شام چار بجے ہو رہا ہے اور اس موقع پر بھی قرارداد بحث کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: