پاؤں بھی توجہ مانگتے ہیں ‎

خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں ہے  بلکہ یہ ایک مکمل پیکج کا نام ہے .  جس میں چہرے کے ساتھ آپ کےہاتھ اور پاؤں  کا صاف ا ور خوبصورت ہونا بھی اہم ہے .   چہرے کی طرح  پاؤں آپ کی مکمل توجہ چاہتے ہیں  . اگر ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بدنما لگتے ہیں .  باقاعدگی سے پیڈی  کیور کروائیں  . اگر پاؤں  زیادہ میلے اور کھردرے ہو گئے ہوں  تو روزانہ رات کو پاؤں پر سرکہ اور دہی  ملا کر مساج کریں  اور صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں .  چند دن میں  پاؤں  سے میل اور نشانات کا خاتمہ  ہو جائے گا . 
 دن بھرکی تھکن  سے پاؤں  پر سوجن آجاتی ہے  اور  پاؤں دکھنے لگتے ہیں .  اسکے علاج کے لیے سونے سے قبل  ایک ٹب گرم پانی میں  پانچ چمچ نمک ڈال کر  اس میں پاؤں  بھگو کر پر سکون ہو کر بیٹھ جائیں .  یہ طریقہ صرف  پیروں کی حفاظت ہی نہیں کرتا  بلکہ تمام جسم کی تھکن بھی دور کرتا ہے .  پاؤں جب بھی دھونے ہوں اس سے پہلے کولڈ کریم یا موسچرائزنگ لوشن ضرور ملیں  اس کے بعد پاؤں دھونے سے ان میں سختی یا کرختگی نہیں آئے گی .  رات کو بھی ایسے ہی پاؤں لے کر مت سوئیں  بلکہ کوئی کریم یا لوشن  لگا کر سوئیں . 
پاؤں کی پھٹی جلد  کو ٹھیک کرنے کے لیے  دو شلجم لے کر  چھلکوں سمیت ٹکڑے کرلیں .  کسی بڑے برتن میں  پانی  بھر کر شلجم ابالنے کے لیے رکھ دیں .  جب شلجم گل جائیں تو  اس میں  نمک اور سرسوں کا تیل ملائیں  پھر اس پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں .  جب پانی ٹھنڈا ہونے لگے  تو  پاؤں نکال کر کسی کپڑے سے صاف کرلیں .  تین چار مرتبہ یہ عمل دہرانے سے پاؤں کی جلد ٹھیک ہوجائے گی .   

شیئر: