Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ میں نرسوں کی رہائش میں آگ لگ گئی

راس الخیمہ:راس الخیمہ میں نرسوں کی رہائش میں آگ لگ گئی۔شہری دفاع کی بروقت مداخلت سے 30نرسوں کو بچالیا گیا۔ الامارات الیوم کے مطابق نرسوں کی رہائش میں آتشزدگی پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے آگ میں پھنسی 30نرسوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آتشزدگی کی اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: