Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظام میوزیم کی نوادارات چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد۔۔۔۔پولیس نے حیدرآباد کے نظام میوزیم سے سونے کے نادر ٹفن باکس ، پیالی، طشتری، اور چائے کے چمچے ، کی چوری کی واردات کے ایک ہفتے2افراد کو گرفتار کرلیا۔حیدرآباد کی ساوتھ زون پولیس اور ٹاسک فورس نے مشترکہ طورپر یہ کارروائی کرتے ہوئےچوروں کے قبضے سےقیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔یہ دونوں چور ماسک پہن کر میوزیم کی کھڑکی سے اند ر گھس کرواردات انجام دی۔پولیس نے  چوروں کی گرفتاری کیلئے15 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔ گلزار حوض علاقہ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرے کےفوٹیج کی مدد سے چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔واضح ہو کہ یہ یہ میوزیم پرانی حویلی میں واقع ہے ۔ ٹفن باکس پر نادر ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ میوزیم کے ذمہ داروں نے بتایاکہ حیدرآباد ریاست کے سابق حکمراں نواب میر عثمان علی خان کی حکومت کی سلورجوبلی کے موقع پر 1936 میں یہ اشیاء ان کو تحفے میں دی گئی تھیں۔ میوزیم کے ذمہ داروں نے بتایاکہ نواب میر عثمان علی خان کی ہدایت پران اشیاءکو عوامی رونمائی کیلئے میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات 2ستمبر کو پیش آئی تھی۔ پوچھ تاچھ کے دوران چوروںنے بتایا کہ جب وہ میوزیم کی عمار ت میں داخل ہوئے اور وہ اگلے انکلوژر میں رکھے سونے کے ڈبے والے قرآن مجید کے نسخہ کو اٹھانے ہی والے تھے کہ انہیں قریب میں واقع مسجد سے فجر کی اذان سنائی دی یہ چور خوفزدہ ہوگئے اور قرآن مجید کے اس نسخہ کو ہاتھ نہیں لگایا۔انہوں نے کہاکہ مسروقہ اشیا کی قیمت انٹرنیشنل میوزیمس کے کیوریٹرس کے مطابق تقریبا 120تا 130کروڑروپئے ہے کیونکہ یہ اشیا ثقافتی ورثہ کی حامل ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی فوج میں ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی کٹوتی کا منصوبہ
 

شیئر: