Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز انٹرنیٹ کا یہ نقصان جانتے ہیں؟؟‎

انٹرنیٹ کی تیز رفتار ہونا ہر صارف کی خواہش ہوتی ہے مگر اس کا ایک بڑا نقصان بھی سامنے آیا ہے۔ جن صارفین کو تیز انٹرنیٹ میسر ہوتا ہے وہ نیند کی کمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ تیز براڈبینڈ اور فائبر آپٹک کیبلز جس تیزی سے عام ہو رہے ہیں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے لوگوں کی نیند بھی اڑتی جارہی ہے۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ رکھنے والے افراد اوسطاً ان افراد کی نسبت 25 منٹ کم سوتے ہیں جن کی براڈبینڈ تک رسائی نہیں ہوتی۔ محققین کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب انٹرنیٹ بہتر ہو تو لوگ آن لائن زیادہ وقت گزارتے ہیں اور رات گئے تک سوشل میڈیا ، ویڈیوز اور گیمز میں مصروف رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق 13 سے 30 سال کی عمر کے افراد انٹرنیٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ 31 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں بھی رجحان بڑھ رہا ہے تاہم وہ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہوئے وقت گزارتے ہیں۔
 

شیئر: